Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں مریضوں کی عیادت کرنے والوں کے لیے کورونا ٹیسٹ کا نیا نظام 

کورونا ٹیسٹ کا نیا نظام جاری کیا گیا ہے( فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں ابوظبی محکمہ صحت نے ہسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کے لیے آنے والوں کے حوالے سے کورونا ٹیسٹ کا نیا نظام جاری کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق محکمہ صحت ابوظبی نے کہا ہے کہ’ اب جبکہ کووڈ 19 سے متعلق پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا جاچکا ہے۔ وبا سے نمٹنے کےلیے مضبوط ہوگیا ہے‘۔
ان حالات میں طے کیا گیا ہے کہ’ ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں سے ملنے اورمریضوں کی نگہداشت کرنے والے طبی عملے کو پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا۔ اس کا دورانیہ 14 روز سے زیادہ کا نہ ہو۔ ویکسین نہ لگوانے والے ملاقاتیوں کو پی سی آرٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ہوگی اس کا دورانیہ 7 دن سے زیادہ کا نہ ہو‘۔
محکمہ صحت ابوظبی نے بیان میں کہا کہ ’جو لوگ مریضوں کی دیکھ بھال پر مامور ہیں اور وہ کورونا ویکسین لے چکے  ہیں انہیں ہر14 دن میں پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا جبکہ ویکسین نہ لینے والے عملے کے لیے ہر سات روز میں پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہوگا‘۔ 

شیئر: