Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کے علاقے صدر میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک، آٹھ زخمی

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کے علاقے صدر میں دھماکہ ہوا ہے۔
کراچی میں اردو نیوز کے نامہ نگار زین علی کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک فرد ہلاک جب کہ آٹھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
ڈائریکٹر جناح ہسپتال ڈاکٹر شاہد رسول نے اردو نیوز کو بتایا کہ جناح ہسپتال میں اب تک آٹھ زخمیوں کو لایا گیا ہے۔ 
ان کے مطابق دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔  
ڈاکر شاہد رسول کا کہنا ہے کہ زخموں کی نوعیت شدید ہے۔ ’بال بیرنگ سے زیادہ تر افراد زخمی ہوئے ہیں۔‘
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ سرکاری نمبر پلیٹ لگی گاڑی کے قریب ہوا۔
بم ڈسپوزل سکواڈ کے افسر نے اردو نیوز سے گفتگو کرتے بتایا کہ دھماکے  کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے. دھماکے میں ڈیوائس استعمال کی گئی ہے۔
’بظاہر لگتا ہے کہ اس کا کوئی خاص ہدف نہیں تھا. ٹائم ڈیوائس کے ذریعے دھماکہ کیا گیا ہے۔‘
ان کے مطابق بم سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
دوسری جانب وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے صدر میں دھماکے کا نوٹس لیا ہے۔  
صوبائی حکومت کے ایک ترجمان کے مطابق وزیراعلی  سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور کمشنر کراچی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ 
انہوں نے پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کو جائے واقعہ پر پہنچ کر لوگوں کی مدد کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔  
وزیر اعلی سندھ نے سول اسپتال اور جناح اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم  بھی دے دیا ہے۔ 

شیئر: