Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں شہد کی مکھی کے ڈنک سے نوجوان کی ہلاکت

فوری طبی امداد فراہم کی گئی مگر نوجوان جانبر نہ ہوسکا( فوٹو ٹوئٹر) 
مصر کی الغربیہ کمشنری میں ایک نوجوان شہد کی مکھی کے ڈنک سے ہلاک ہوگیا۔ نوجوان کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی مگر وہ  جانبرنہ ہوسکا۔ 
العربیہ نیوز نے مصری ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا کہ 32 سالہ نادر الجزار کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی اس نے ایک فارم ہاوس کرائے پرحاصل کیا تھا جہاں وہ مختلف اقسام کی اجناس کا ذخیرہ کرکے انہیں مارکیٹ میں فروخت کرنے کا کام کرتا تھا۔ 

نوجوان الرجی کا مریض تھا  شہد کی مکھی کا ڈنک جان لیوا بن گیا( فائل فوٹو البیان)  

فارم ہاوس کے معائنہ کے دوران اسے شہد کی مکھی نے کاٹ لیا۔ طبیعت بگڑنے پراسے فوری طور پرقریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کرنے کے بعد فوری امداد فراہم کی مگر وہ کومے میں چلا گیا۔ 
نادرالجزار کی جان بچانے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔ شہد کی مکھی کا زہراس کے جسم میں پھیل چکا تھا جس سے اس کی ہلاکت ہوئی۔ 
بعدازاں انکشاف ہوا کہ نوجوان ایک قسم کی الرجی کا مریض تھا جس کی وجہ سے شہد کی مکھی کا زہراس کےلیے جان لیوا بن گیا۔  

شیئر: