Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں گردوغبار کا طوفان، پروازیں متاثر

ایئر پورٹ پر پروازوں کی آمد ورفت  ڈیڑھ گھنٹے معطل رہی( فوٹو عاجل)
 کویت میں گرد وغبار کے طوفان کے باعث کویت کی تینوں بندرگاہوں پر میری ٹائم آپریشنز معطل کردیے گئے۔ کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پروازوں کی آمد ورفت بھی عارضی طور پر معطل رہی۔
کویتی خبررساں ادارے کونا کے مطابق کویتی فضائی امور کے ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل عماد الجلوی نے بتایا کہ’ خراب موسم کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ نیا شیڈول صورتحال بہتر ہونے پر جاری کیا جائے گا‘۔

 حد نظر ایک ہزار میٹر سے کم کے دائرے میں محدود ہوگئی(فوٹو اے ایف پی)

عماد الجلوی نے کہا کہ ’کویت اس وقت گردوغبار کے طوفان کی زد میں ہے۔ حد نظر ایک ہزار میٹر سے کم کے دائرے میں محدود ہوگئی۔ ہوا کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہے‘۔ 
  گردوغبار کے طوفان اور حد نظر محدود ہونے کے باعث کویت کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پروازوں کی آمد ورفت  ڈیڑھ گھنٹے معطل رہی، حد نظر بہتر ہونے پر ایئر پورٹ کو پروازوں کے لیے دوبارہ کھولا گیا۔
یاد رہے کہ بغداد ایئرپورٹ بھی گردو غبار کے طوفان کے باعث پیر کو بند کردیا گیا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں اور فضائی کمپنیوں سے کہا ہے کہ پروازوں کا نیا شیڈول موسم بہتر ہونے پر جاری کیا جائے گا۔ 

شیئر: