Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ودیا کی’’ بیگم جان‘‘اوسط درجے کی فلم

ممبئی۔۔۔۔ودیابالن کی فلم ’’بیگم جان‘‘آخر کار ریلیز ہوگئی۔یہ بنگالی زبان میں بنائی فلم راج کہانی کی ری میک ہے۔ملک بھر میں 1100سنیماؤں میں اس کی نمائش کی گئی۔صبح کے وقت صرف 15فیصد لوگ ہی سنیماؤں میں آئے۔ خیال ہے کہ جمعہ کو پہلے دن اس فلم کی آمدنی 3سے 4کروڑ روپے تک رہی۔فلم کے تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ ہفتے بھر میں یہ فلم 10سے 11کروڑکما سکے گی۔ فلم کی تیاری میں 15کروڑ روپے خرچ ہوئے جبکہ اس نے سیٹلائٹ اور موسیقی کے حقوق فروخت کرکے پہلے ہی آدھی رقم کما لی۔ اس فلم کو ’’فیٹ آف دی فیوریس‘‘نامی انگریزی فلم سے سخت مقابلہ کرنا ہوگا جو ابتک ساڑھے 22کروڑ روپے کماچکی ہے۔

شیئر: