Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر

دو روز میں سونے کی قیمت 2200 روپے بڑھ چکی ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں سونے کی قیمت 1500 روپے اضافے کے بعد نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے بڑھ کر 138100 روپے ہو گئی۔
فی دس گرام سونے کی قیمت 1286 روپے بڑھ کر 118398 روپے ہو گئی ہے۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 34 ڈالر اضافے کے بعد 1833 ڈالر رہی۔
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ اور فی دس گرام قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔
24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے بڑھ کر 1570 روپے رہی جب کہ دس گرام قیمت 8.58 روپے بڑھ کر 1346.02 روپے رہی۔

شیئر: