Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں گرد وغبار کا طوفان، سانس کے مریضوں کو مشکلات

سعودی ہلال احمر سے 121 افراد نے رجوع کیا ہے( فوٹو الریاض)
 سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں گردو غبار کے طوفان کے باعث سانس کے مریضوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
سعودی ہلال احمر سے 121 افراد نے رجوع کیا۔ ہلال  احمرکی ٹیموں نے تنفس کے 88 مریضوں کو حالت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیا جبکہ دیگر کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی ہلال احمر کے ترجمان عدالعزیز الصوینع نے بتایا کہ ’ریاض ریجن میں 42 اورمکہ مکرمہ ریجن میں 29 مریضوں نے گردوغبار سے متاثر ہونے پررابطے کیے ہیں‘۔ 
مدینہ منورہ میں 8، مشرقی ریجن میں 16،عسیر ریجن میں 6، باحہ میں 5، جازان میں 6 اور قصیم ریجن سے ایک اور حدود شمالیہ سے دو افراد نے مدد کے لیے رجوع کیا۔ 
ہلال احمر کے ترجمان نے بتایا کہ ’تبوک ریجن میں چار افراد نے غبار سے متاثر ہونے پر مدد طلب کی۔ علاوہ ازیں  5151 افراد نے مختلف امراض سے دوچار ہونے پرعلاج کے لیے ٹیلیفونک رابطے کیے‘۔
ترجمان نے کہا کہ ’کوئی شہری یا مقیم غیرملکی ہلال احمر آپریشن روم سے مدد کے لیے رابطہ کرتا ہے تو اس کا صوتی پیغام ریکارڈ کرکے فوری ردعمل دیا جاتا ہے۔ ضرورت پڑنے پر رابطہ کرنے والے کو قریب ترین ہسپتال پہنچا دیا جاتا ہے۔ کئی افراد ایسے ہوتے ہیں جنہیں موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی جاتی ہے‘۔

شیئر: