Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں منشیات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام، 73 سمگلر گرفتار

سمگلروں کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کی گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں سرحدی محافظوں کے ادارے کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے کہا ہے کہ’ 682 کلو گرام حشیش، 62 ٹن 315 کلو گرام قات (نشہ آور پتے) اور ایک لاکھ 94 ہزار300 نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے کہا کہ ’جازان، نجران، عسیر اور تبوک ریجنوں میں بری فورس نے 73 سمگلروں کو گرفتارکیا ہے‘۔
سرحدی محافظوں کے ترجمان نے بتایا کہ ’سمگلروں میں 20 کا تعلق سعودی عرب، 53 کا دراندازوں، 26 کا ایتھوپیا، 23 کا یمن، دو کا پاکستان، دو کا سوڈان اور اڑیٹیریا سے ہے‘۔
کرنل مسفر القرینی نے بتایا کہ’ سمگلروں کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ انہیں سزا دلانے کے لیے ضبط شدہ منشیات اور سمگلروں کو متعلقہ اداروں کے حوالے کیا گیا ہے’۔

شیئر: