Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دورہ انگلینڈ: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑی کورونا کا شکار

سیمر بلیئر ٹکنر بھی کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں میں شامل ہیں۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انگلینڈ کے دورے پر موجود نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے تین ارکان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دونوں ممالک کے کرکٹ سربراہوں نے جمعے کو کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود سسیکس کے خلاف چار روزہ وارم اپ میچ جاری رہے گا۔
بیٹر ہنری نکولس، سیمر بلیئر ٹکنر اور بولنگ کوچ شین جرگینسن کے ہوؤ شہر میں ٹیسٹ کیے گئے۔ تینوں پانچ دن تک قرنطینہ میں رہیں گے۔
ہنری نکولس حال ہی میں پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور انہوں نے میچ میں شرکت نہیں کرنا تھی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ نے تصدیق کی ہے کہ باقی ٹیم کے ارکان کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور صورت حال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
بلیک کیپس کے کپتان کین ولیمسن ٹیم کے ساتھ نہیں ہیں کیونکہ ان کی اہلیہ کے ہاں دوسرے بچے کی ولادت ہونی ہے۔
انڈین پریمیئر لیگ میں مصروف ٹم ساؤدھی، ڈیرل مچل اور ٹرینٹ بولٹ بھی ٹیم کے ساتھ نہیں ہیں۔
نیوزی لیںڈ اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز دو جون سے ہوگا۔

شیئر: