Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینیئر صحافی طلعت اسلم انتقال کر گئے

طلعت اسلم کی عمر 67 سال تھی۔ (تصویر: ٹوئٹر)
سینیئر صحافی اور پاکستانی انگریزی اخبار ’دی نیوز‘ کے ایڈیٹر طلعت اسلم پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں انتقال کرگئے ہیں۔
’دی نیوز‘ کے مطابق طلعت اسلم کی عمر 67 سال تھی۔ دہائیوں پر محیط صحافتی کیریئر میں انہوں نے متعدد انگریزی اخباروں اور میگزینوں میں بحیثیت صحافی اور ایڈیٹر کام کیا۔
ان کی موت پر متعدد پاکستانی صحافیوں اور سیاستدانوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا ایک ٹویٹ میں سینیئر صحافی کی موت پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے طلعت اسلم کے ساتھ انگریزی میگزین ’ہیرلڈ‘ میں کام کیا تھا اور وہ ان کے دوست تھے۔
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے طلعت اسلم کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایک تعزیتی بیان میں طلعت اسلم کی ’آزادی صحافت، اقلیتوں اور حقوق نسواں کی عوامی آگاہی‘ کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
صحافی سبوخ سید نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’طلعت اسلم صاحب نے 67 برس کی عمر گزاری، سیکھنے سکھانے میں ان کا کوئی مماثل نہیں تھا۔‘

 

شیئر: