Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد میں امتحان منسوخ، راولپنڈی میں تمام تعلیمی ادارے 26 مئی کو بند

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور اس کے سلسلے میں حکومتی انتظامات کی وجہ سے پیداشدہ صورت حال کے باعث راولپنڈی میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
بدھ کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے جاری کردہ نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ امن وامان کی صورت حال کے پیش نظر گذشتہ روز جاری کردہ سرکلر میں توسیع کردی گئی ہے۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق سابقہ حکم نامے میں توسیع کے تحت اب جمعرات 26 مئی کو بھی ضلع راولپنڈی کی حدود میں واقع تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
قبل ازیں فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کی جانب سے بھی 25 اور 26 مئی کو ہونے والے میٹرک کے تمام امتخانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

احتجاج کے اعلان کے بعد پیداشدہ صورت حال کے باعث کیمبرج نے بھی پہلے جڑواں شہروں میں اے اور او لیول کے امتحانات کا مرکز تبدیل اور پھر امتحان ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے تحت بدھ 25 مئی کو ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے تھے۔

شیئر: