Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب کے ساتھ تعلقات امریکہ کےلیے اہم‘

امریکی کانگریس کے وفد نے مجلس شوری کے نائب سربراہ سے ملاقات کی ہے( فوٹو ایس پی اے)
امریکی کانگریس کے وفد کے سربراہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے ساتھ امریکہ کے تعلقات ہمارے کے لیے اہمیت رکھتے ہیں‘۔
 بدھ کو امریکی کانگریس کے وفد نے مجلس شوری کے نائب سربراہ ڈاکٹر مشعل السلمی سے ایوان شوری ریاض میں ملاقات کی ہے۔
 سعودی شوری اور امریکی کانگریس کے درمیان پارلیمانی سطح کے مسائل زیر بحث آئے۔ھ شوری اور کانگریس کے درمیان تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق امریکی کانگریس کے وفد کی قیادت کرس سٹیوارٹ کررہے ہیں۔ وفد میں کانگریس کی ممبر لیسا میکلن، جے ریسکنٹالر اور دیگر ممبران شامل ہیں۔
شوری کے نائب سربراہ ڈاکٹر مشعل السلمی نےاس موقع پر کہا کہ’ مملکت اور امریکہ کے تعلقات تاریخی، گہرے اور مضبوط ہیں۔ علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر اپنا نکتہ نظر بیان کرنے کےلیے امریکی کانگریس اور مجلس شوری کے ممبران کی ملاقاتیں اہمیت رکھتی ہیں۔۔ یہ شوری اور کانگریس کے درمیان تعاون کے سلسلے کی  کڑی ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے بڑی محنت کررہا ہے۔اس کا حالیہ ثبوت یمن میں مکمل جنگ بندی کا اعلان ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ سعودی عرب میں قانونی اصلاحات لائی جارہی ہیں۔ نئے قوانین تیزی سے بن رہے ہیں‘۔
امریکی وفد کے سربراہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط ہیں۔ انہوں نے ہر سطح پر مملکت میں نظر آنے والی ترقی کو سراہا اور کہا کہ سعودی امریکی تعلقات امریکہ کے لیے بے حد اہمیت رکھتے ہیں۔ 
امریکی کانگریس کی ممبر لیسا میکلن نے کہا کہ ’سعودی عرب کے دورے اور ولی عہد سے ملاقات سے خوشی ہوئی۔ مملکت کے تاریخی، ثقافتی اور قدیم زندگی کے مختلف پہلوؤں کو جاننے اور دیکھنے کا موقع ملا ہے‘۔ 
 

شیئر: