Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھلاڑی کو گیند مارنے پر بنگلہ دیشی بولر کو جرمانہ

تیج السلام نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور جرمانے کو قبول کیا (فوٹو: کرک انفو)
بنگلہ دیش کے سپنر تیج السلام کو دوسرے ٹیسٹ میچ سری لنکا کے کھلاڑی اینجیلو میتھیوز کو گیند مارنے پر جرمانہ ہوا ہے۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق تیج السلام نے اس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے جس کے تحت کسی کھلاڑی پر یا اس کے نزدیک غیرمناسب طریقے سے گیند نہیں پھینکی جا سکتی۔
یہ واقعہ بدھ کو سری لنکا کی اننگز کے 69 ویں اوور میں پیش آیا جب تیج السلام نے میتھیوز کو گیند ماری۔ میتھیوز اپنی کریز میں تھے اور ان کا رن لینے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
تیج السلام نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور میچ ریفری کرس بورڈ کی جانب سے تجویز کردہ سزا کو قبول کیا، لہٰذا اس کے لیے باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں پڑی۔
تیج السلام کو ڈی میرٹ پوائنٹ کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
اینجیلو میتھیوز نے میچ کے تیسرے روز 58 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کے 365 رنز کے مقابلے میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔

شیئر: