Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں کون کھلاڑی شامل؟

دونوں ٹیموں کے درمیان تینوں میچ راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ (تصویر: پی سی بی)
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا اور بابر اعظم کو تین ون ڈے میچوں ہر مشتمل سیریز کے لیے کپتان برقرار رکھا ہے۔
سیریز کے تینوں میچ راولپنڈی سٹیڈیم میں جون آٹھ، جون 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے میچوں کے لیے سکواڈ میں بابر اعظم، شاداب خان، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار علی، امام الحق، خوش دل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود کو شامل کیا گیا ہے۔
سکواڈ کے اعلان پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے میچ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے اہم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس لیے اس سیریز کے لیے انہوں نے سب سے مضبوط ٹیم کا انتخاب کیا ہے تاکہ ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کیا جاسکے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف میچوں کے لیے سپنر عثمان قادر، بیٹر حیدر علی اور آصف علی کو نہیں شامل کیا گیا۔
محمد وسیم کا کہنا تھا کہ عثمان، آصف علی اور حیدر علی ٹی 20 میچوں کے لیے مستقبل میں کرکٹ بورڈ کے پلان کا حصہ ہیں اور اسی سال ٹی 20 ورلڈ کپ بھی کھیلا جانا ہے۔

شیئر: