Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلاول نے کراچی میں نو تعمیر سڑک کا افتتاح کیا

کراچی .. پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اتوار کو وزیراعلیٰ سندھ کے ہمرا کراچی کے علاقے طارق روڈ پر نو تعمیر شدہ سڑک افتتاح کردیا۔بلاول نے بلوچ کالونی انڈر پاس کے توسیع شدہ حصے کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر بلاول نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی شہریوں کو ریلیف دیتی رہے گی ۔ شہر میں اس جیسے مزید منصوبوں کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔ سڑک کے افتتاح کے بعد ٹریفک جام ہوگا نہ خریداروں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس موقع پر وزیر بلدیات جام خان شورو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 2کلومیٹر طویل طارق روڈ کی تزئین پر 56 کروڑ روپے لاگت آئی۔ کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بہتری پر 10 ارب روپے خرچ کررہے ہیں۔کراچی میں ترقیاتی کاموں کی تفصیل بتاتے ہوئے ا نہوںنے کہا کہ بلوچ کالونی پر سڑک چوڑی کی جا رہی ہے، یونیورسٹی روڈ کو حسن اسکوائر سے صفورا تک بنایاجا رہا ہے۔پنجاب کالونی اور ڈرگ روڈ پر انڈر پاس بن رہاہے۔

 

شیئر: