Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں 80 دن کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

کورونا سے متاثر ہونے والے 98 فیصد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں(فائل فوٹو وام)
 متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے 80 دن تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جو ایک ریکارڈ ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق اماراتی وزارت صحت نے بیان میں کہا ہے کہ’ گزشتہ 80 دن کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا۔ یہ اعدادوشمار8 مارچ سے 26 مئی 2022 تک کے ہیں‘۔ 
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ’ کورونا سے متاثر ہونے والے 98 فیصد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، 1.6 فیصد مریض زیرعلاج ہیں۔ سب کی حالت بہتر ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے‘۔ 
اماراتی وزارت صحت نے بتایا کہ’ گزشتہ ہفتے کے دوران کووڈ وائرس سے متاثرین کی شرح کم ہوکر 0.2 فیصد تک آگئی ہے۔ پی سی آر ٹیسٹ کے جتنے بھی رزلٹ آئے ان میں صرف 0.2 فیصد مثبت آئے ہیں‘۔ 
علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں 403 سے نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
وزارت صحت کے مطابق جمعہ 27 مئی کو گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے دو لاکھ 36 ہزار283 ٹیسٹ کیے گئے۔ 
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 9 لاکھ 6 ہزار639 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 368 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر8 لاکھ 90 ہزار311 ہوگئی ہے۔‘
’ گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار302  ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 6 ہزار88 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 48 لاکھ 88 ہزار 19 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

شیئر: