Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھروں پر موسم کی پیشگوئی کرنیوالے آلات کی تنصیب غیر قانونی ہے، ترجمان

جدہ- - - - - محکمہ موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ موسم کی پیشگوئی کرنے والے آلات کی نجی طور پر تنصیب غیرقانونی ہے۔ موسم کی پیشگوئی کرنا اور اس حوالے سے سوشل میڈیا میں خبریں پھیلانا قابل سزا جرم ہے۔ موسم کے بارے میں اطلاعات فراہم کرنا صرف محکمہ موسمیات کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئے دن سوشل میڈیا پر غیر مستند موسمی ماہرین اپنے رائے دیتے رہتے ہیں۔ اس طرح کی افواہوں کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمی اطلاعات قبل ازوقت فراہم کرنے والے آلات کی گھروں کی چھتوں پرتنصیب خلاف ورزی ہے ۔ ان آلات کی وجہ سے سیکیورٹی مسائل بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے ان آلات کے حوالے سے اپنے خدشات سے وزارت داخلہ کو آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ بہت جلد اس حوالے سے ضوابط جاری کرے گی۔ دریں اثناء شعبہ موسمیات کے نائب سربراہ ڈاکٹر ایمن غلام نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا میں موسم کی اطلاعات دینے والوں کے حوالے سے نئے ضوابط مقرر کئے جائیں گے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے اپنی سفارشات حکام بالا کو پیش کی ہیں جن پر منظوری کا انتظار ہے۔

شیئر: