Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مردم شماری، خودکار نظام کے تحت اندراج کا مرحلہ ختم

10 مئی سے خودکار سسٹم کے تحت اندراج کا سلسلہ شرو ع ہوا تھا (فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں محکمہ شماریات نے بدھ کو کہا ہے کہ خودکار نظام کے تحت مردم شماری مہم کا مرحلہ منگل 31 مئی کو ختم ہوگیا۔
بدھ سے فیلڈ سروے اہلکارمردم وخانہ شماری مہم میں حصہ لیتے رہیں گے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ شماریات کے ترجمان محمد الدخینی نےکہا ہے کہ’ خودکار مردم شماری کا مرحلہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا جو خاندان مردم شماری فارم لیے ہوئے ہیں وہ اسے پرکرکے لنک کے ذریعے جمع کراسکیں گے۔ فیلڈ سروے اہلکاران کے گھر معلومات جمع کرنےکے لیے نہیں آئیں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’سعودی شہری اور مقیم غیرملکی فیلڈ سروے کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کررہے ہیں‘۔
یاد رہے کہ 10 مئی سے خودکار سسٹم کے تحت اندراج کا سلسلہ شرو ع ہوا تھا جو 25 مئی کو ختم ہونا تھا تاہم اس میں 6 دن کی توسیع کی گئی تھی۔
محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ’ اب تک 40 لاکھ سے زیادہ سعودی شہری اورمقیم غیرملکی اس نظام کے تحت اپنے اور مکان وغیرہ سے متععلق مطلوبہ معلومات کا اندراج کراچکے ہیں‘۔
مردم وخانہ شماری مہم میں حصہ لینا سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں دونوں کے لیے ضروری ہے۔ یہ رضاکارانہ عمل نہیں بلکہ لازمی ہے۔

شیئر: