Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وامی کی جانب سے نائجیریا میں یتیم خانے کامنصوبہ

یتیم خانے میں اسکول ، طبی سینٹراورہاسٹل کی سہولت بھی ہوگی(فوٹو، ٹوئٹر)
مسلم نوجوانوں کی عالمی تنظیم (وامی) نے نائجیریا کے دارالحکومت ’ابوجا‘  میں نئے یتیم گھر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ یہ وامی کے ترقیاتی سینٹر میں قائم ہوگا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق یتیم گھر سے نائجیریا کے 4 صوبوں کے بچوں کو فائدہ ہوگا۔ نائیجر، نصاراوی، ابوجا اور کوچی میں یتیم بچے اس سے مستفیض ہوں گے۔ یہ 4 صوبے ایسے ہیں جہاں ابھی تک کوئی یتیم خانہ نہیں ہے۔ 
وامی کے ڈائریکٹر ہشام عبدالسلام نے کہاکہ نائجیریا میں یتیم گھر کا ہمارا منصوبہ تعلیمی اور انسانی پیغام کا حصہ ہے۔ 
ھشام عبدالسلام نے کہا کہ یتیم خانے کے تحت ایک سکول ہوگا۔ ثانوی سکول کے یتیم طلبہ کا ہاسٹل ہوگا۔ صحت نگہداشت کا انتظام بھی کیا جائے گا۔ انہیں اپنے معاشرے اور اپنے وطن کی تعمیر میں موثر کردار ادا کرنے کا اہل بھی بنایا جائے  گا۔ 
عبدالسلام نے کہا کہ سعودی عوام و حکومت دنیا کے مختلف ملکوں میں موثر ترقیاتی منصوبے نافذ کرتے رہتے ہیں تاکہ یتیم بچے باوقار زندگی گزار سکیں اور وہ ضائع ہونے سے بچ جائیں۔ 

شیئر: