Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ : خطرناک انداز میں ٹرک چلانے والا گرفتار

ملزم کوپراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
الباحہ ریجن میں ٹریفک پولیس نے شاہراہ پرانتہائی تیز رفتاری سے ٹرک چلانے والے سعودی شہری کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق الباحہ ریجن کی العقیق کمشنری میں پولیس کو موصول ہونے والی وڈیو جس میں شاہراہ عام پرایک ٹرک کو انتہائی خطرناک انداز میں تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
پولیس وڈیومیں دکھائے جانے والے ٹرک کی نمبرپلیٹ ودیگرشناختی علامات کے ذریعے ملزم تک پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے اس عمل سے نہ صرف اسکی بلکہ دیگر لوگوں کی جان کو بھی خطرہ لاحق تھا۔
واضح رہے محکمہ ٹریفک پولیس کے قانون کے مطابق شاہراہوں اور اندرون شہر میں ٹریفک کی رفتار مقرر ہے۔ ٹریفک قوانین کے مطابق شاہراہوں پرہیوی گاڑیوں کی حد رفتار 40 سے 80 کلومیٹرفی گھنٹہ ہے جبکہ ٹرک ڈرائیوروں کےلیے لازمی ہے کہ وہ ہائی ویزے پرمقررہ ٹریک پرگاڑی چلائیں اور رفتار کی حد میں اضافہ نہ کریں۔

شیئر: