Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ، سعودی ریال اور درہم کی قیمت کیا کیا رہی؟

ڈالر کی قیمت میں جمعے کے روز 33 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ (تصویر: ایس بی پی)
پاکستان میں کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 33 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 197.59 روپے تھی جو 33 پیسے کی کمی کے بعد 197.92 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 52.76، اماراتی درہم 53.88، کویتی دینار 646.85، عمانی ریال 514.05، بحرینی دینار 525 اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 249.02 روپے رہی۔
3 جون کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 196.4 اور قیمت فروخت 198.5 روپے جبکہ سعودی ریال کی قیمت خرید 51.9 اور قیمت فروخت 52.5 روپے رہی۔
اماراتی درہم کی قیمت خرید 53.2 اور قیمت فروخت 53.8 جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 243.5 اور قیمت فروخت 245.5 روپے رہی۔

شیئر: