انڈین فلم ’ستری 2‘ کی کامیابی کے بعد فلم بینوں کو میڈاک کی ہارر کامیڈی یونیورس کی پانچویں فلم ’تھاما‘ کا بے صبری سے انتظار ہے۔ تاہم جمعے کو ریلیز ہونے والے اس کے ٹریلر کو اتنا پسند نہیں کیا جا رہا اور سوشل میڈیا پر صارفین نے اسے مایوس کن قرار دیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق فلم کے ٹریلر میں ایوشمان کھرانہ کو ایک عمارت سے دوسری عمارت پر چھلانگیں لگاتے اور ایک ویمپائر بننے کے بعد کی تگ و دو میں دکھایا گیا ہے۔ ان کی ایک ہزار سال پرانے ویمپائر نوازالدین صدیقی سے لڑائی بھی دکھائی گئی ہے۔
لیکن فلم شائقین کو یہ ٹریلر کچھ پسند نہیں آیا۔
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈڈٹ پر ایک صارف نے فلم کا ٹریلر شیئر کیا جس پر فینز نے کافی بے اطیمنانی کا اظہار کیا۔
ایک صارف نے ٹریلر پر تبصرہ کیا کہ ’انسٹاگرام ریلیز سے سارے لطیفے اٹھائے ہیں۔‘
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’یہ کافی مایوس کن ہے۔ مزاح اور فلم کی سیٹنگ مڈوک کی دوسری فلموں جیسا محسوس ہو رہا ہے۔‘
Thamma Official Trailer | Ayushmann, Rashmika, Paresh, Nawazuddin | In Cinemas This Diwali- 21st Oct
byu/EfficientHospital900 inBollyBlindsNGossip
بعض دوسرے صارفین نے میڈاک فلمز پر تنقید کرتے ہوئے پوچھا کہ ’انہوں نے بھیڑیا کا ٹیمپلیٹ کیوں استعمال کیا ہے؟ یہ کچھ مختلف بھی کر سکتے تھے۔‘
تاہم جس چیز نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے وہ ٹریلر میں ورون دھون کا ’بھیڑیا‘ کا کیمیو ہے۔ ایکس پر ایک فین نے سکرین گریب شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’واہ، کیا اپ گریڈ ہے!‘












