Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا کا پاکستان کے خلاف ’11 کھلاڑیوں اور 3 امپائرز‘ کے ساتھ میچ، ’فخر زمان ناٹ آؤٹ‘

فخر زمان تیسرے اوور میں 15 رنز بنا کر وکٹ کپیر کو کیچ تھما بیٹھے (فوٹو: اے ایف پی)
ٹی20 ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں انڈیا اور پاکستان آمنے سامنے ہیں۔
انڈیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے پاکستان کی اننگز کا آغاز کیا۔
پاکستان کو پہلا نقصان فخر زمان کی صورت میں اس وقت ہوا جب وہ تیسرے اوور کی تیسری گیند پر 15 رنز بنا کر وکٹ کپیر کو کیچ تھما بیٹھے۔
وہ ہاردک پانڈیا کی گیند پر آؤٹ ہوئے تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فخر زمان کے آؤٹ پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ایکس صارف پرتاب سنگھ نے لکھا ’فخر زمان ناٹ آؤٹ لگ رہے ہیں۔‘
جہانزیب نامی صارف نے لکھا کہ ’آپ کو شرم آنی چاہیے، فخر زمان صاف ناٹ آؤٹ ہے۔‘
باسط سبحانی نے ایکس پوسٹ میں کہا کہ ’انڈیا 11 کھلاڑیوں اور تین امپائرز کے ساتھ کھیل رہا ہے، فخر زمان ناٹ آؤٹ تھا۔‘
گلشن زہرا نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’جانبدارانہ امپائرنگ، صاف ناٹ آؤٹ تھا۔‘
 کرکٹر محمد عامر نے لکھا ’فخر زمان بلکل بھی آؤٹ نہیں تھا۔‘

شیئر: