Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سیزن میں ریکارڈ وزیٹرز، مکہ روٹ کے تحت عازمین حج کی آمد، آٹوورکشاپ ‏میں خواتین مکینکس سمیت گذشتہ ہفتے کی ویڈیوز

جدہ سیزن میں اب تک دو ملین وزیٹرز ریکارڈ:جدہ سیزن میں اب تک دو ملین وزیٹرز کی تعداد ریکارڈ کی گئی ہے۔ جدہ سیزن میں تاریخی، سیاحتی ، ثقافتی اور دیگر ‏تفریحی پروگرام پیش کیے جا رہے ہیں جو ہر عمر کے افراد کےلیے ہیں یاد رہے کہ جدہ سیزن 2022 کا آغاز ‏عیدالفطرکے دن سے کیا گیا ہےیہ تفریحی پروگرام جدہ کے نو مختلف علاقوں میں 60 دن تک جاری رہیں گے ۔ ‏
مکہ روٹ کے تحت پاکستان سمیت پانچ ممالک کے عازمین حج:حج کی سعادت حاصل کرنے کےلیے مکہ روٹ کے تحت پاکستان سمیت پانچ ممالک سے عازمین مملکت پہنچ رہے ہیں ۔
جدہ: آٹو ورکشاپ کی خواتین مکینکس، ’مرد حیران رہ جاتے ہیں:سعودی عرب میں خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں ’لوگ حیران ہیں کے لڑکیاں مکینک کے شعبے میں ہیں۔
ریاض میں منعقد عبایا نمائش:ریاض میں عبایا فیشن شو منعقد کیا گیا جس میں ماڈلز نے عبایا کو ریمپ پر خوبصورت انداز میں پیش کیا۔
جدہ سیزن کے تحت سمندر کی سرگرمیوں کےلیے جدہ وویز:جدہ سیزن کے تحت وویز میں ساحل سمندر کی مختلف سرگرمیوں کے ساتھ ریستورانوں اور کیفے میں کھانے کا لطف ‏دوبالا ہو جاتا ہے ۔ ‏
جازان میں مینگو فیسٹیول:جازان میں مینگو فیسٹیول جاری ہے جہاں معاشرے کے مختلف افراد اس میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔ یہ فیسٹیول پانچ جون تک جاری رہے گا۔
قدیم زمانے میں چمڑے کے مشک میں کھجور:سعودی عرب میں قدیم زمانے میں چمڑے کے مشک میں کھجور محفوظ کی جاتی تھی جس سے اس کا ذائقہ اور افادیت طویل عرصے تک برقرار رہتی تھی ۔
بلد میں ویک اینڈ گزارنا کس قدر خوبصورت:جدہ بلد کے ماحول میں ویک اینڈ گزارنا کس قدر خوبصورت ہے .
جنگلی ہرنوں کی افزائش میں اضافہ:سعودی عرب کے شمالی علاقے میں جہاں محکمہ تحفظ ماحولیات نے جنگلی ہرنوں کو چھوڑا تھا وہاں ان کی افزائش میں اضافہ ہوا ہے ۔
مدینہ ایئرپورٹ پر پہلی حج پرواز کی آمد:مدینہ ایئرپورٹ پر پہلی حج پرواز کی آمد کے مناظر
امیر ماجد پارک میں بنگلہ دیشی نائٹ:جدہ سیزن کے زیر اہتمام امیر ماجد پارک میں بنگلہ دیش نائٹ منعقد کی گئی جس میں لائیوشو اور موسیقی کے پروگرام ہوئے ۔
ماحولیاتی ضابطوں کی خلاف ورزی پر 47 افراد گرفتار:ماحولیاتی ضابطوں کی خلاف ورزی پر 47 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے یہ کارروائیاں گزشتہ ہفتے کے دوران انجام دی گیئں ۔

 

 

شیئر: