Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلا ون ڈے: سری لنکا کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچز شیڈول ہیں (فوٹو: پی سی بی)
تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
منگل کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میچ کا آغاز دو بج کر 30 منٹ پر ہو گا۔
کپتان شاہین شاہ آفریدی کی اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد یہ دوسری ون ڈے سیریز ہے۔ اس سے قبل ان کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے حال ہی جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز دو ایک سے جیت چکا ہے۔  
سری لنکا کی قیادت چریتھ سالنکا کر رہے ہیں، ان کی قیادت میں سری لنکا نے 19 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے ہیں جن میں سے 13 میں فتح جبکہ چار میں شکست کھائی ہے۔
پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ’فیصل آباد میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کی جیت ہمارے اعتماد کے لیے بہت اچھی ثابت ہوئی۔ ون ڈے کپتان کے طور پر یہ میری پہلی سیریز تھی اور جس طرح سے کھلاڑیوں نے مختلف حالات میں مقابلہ کیا اور ایک یونٹ کے طور پر کھیلے اس پر مجھے واقعی فخر ہے۔ توانائی، ارادے اور ٹیم ورک شاندار تھے۔‘
پاکستان سری لنکا  کے درمیان اب تک 157 ون ڈے انٹرنیشنلز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے پاکستان نے 93 جبکہ سری لنکا نے 59 میں کامیابی حاصل کی۔
اس سے قبل راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں دو مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں جن میں سے دونوں نے ایک ایک میچ اپنے نام کیا۔
سری لنکا نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر ایک ون ڈے انٹرنیشنل زمبابوے کے خلاف بھی کھیلا اور فتح حاصل کی۔

شیئر: