سعودی ایوان شاہی نے کہا ہے کہ شہزادی وفاء بنت بندر بن خالد بن عبد العزیز آل سعود انتقال کرگئی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی نے کہا ہے کہ ’نماز جنازہ آج منگل کو مسجد الحرام میں مغرب کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی‘۔
ایوان شاہی نے متوفیہ کے لئے رحمت و مغفرت اور جنت میں اعلی مقام کی دعا کی ہے۔