Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ماہ میں 49 ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین گرفتار

سعودی سیکیورٹی فورسز نے تفتیشی مہم شروع کررکھی ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی سکیورٹی فورسز نے مملکت بھر میں اقامہ، ملازمت اور سرحدی سیکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے حوالے سے تفتیشی مہم شروع کررکھی ہے اور ایک ماہ کے دوران 49 ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 
الوطن کے مطابق 5 مئی 2022 سے 2 جون تک 25 ہزار540 اقامہ قانون، 11 ہزار210 دررانداز اور چھ ہزار 83 ملازمت قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کی کل تعداد 49 ہزار 369 ہے۔
سکیورٹی فورسز نے بیان میں کہا کہ ’مملکت میں دراندازی کرتے ہوئے 942 افراد پکڑے گئے، بیشتر کا تعلق یمن اور ایتھوپیا سے ہے جبکہ دیگر ممالک کے شہری بھی ہیں جبکہ 262 افراد کو مملکت کی سرحدی پار کرکے غیر قانونی طریقے سے باہر جاتےہوئے گرفتار کیا گیا۔‘ 
وزارت داخلہ نے کہا کہ جو شخص بھی دراندازی میں سہولت فراہم کرے گا، دراندازوں کو اندرون مملکت سفر،رہائش کی سہولت یا کسی بھی شکل میں تعاون فراہم کرنے گا تو اسے 15 برس تک قید اور دس لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی۔
ٹرانسپورٹ اور رہائش میں استعمال ہونے والی گاڑی اور مکان ضبط کرلیا جائے گا اورتشہیر بھی ہوگی۔

شیئر: