Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سیزن کے فیشن ولیج میں سعودی برانڈ کی نمائش

قلق گیراج کے نام سے جدہ سیزن میں اس برانڈ کی برانچ بنائی گئی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
جدہ سیزن کے سٹی واک زون میں فیشن ولیج کا قیام کیا گیا ہے جس میں زائرین کے پسندیدہ سعودی فیشن برانڈز کی نمائش کی جا رہی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہاں موجود برانڈز میں سے ایک جدید لباس سے متعلق ہے جو پہننے میں انتہائی آسان، آرام دہ ہے اس کے متعدد ڈیزائن آٹوموبائل اور سعودی ورثے سے متاثر ہیں۔

اس جدید برانڈ قلق کے مالک سلطان الفیصل  کا کہنا ہے کہ2013 سے  ہمارا یہ برانڈ آٹوموٹو کے شوقین افراد، فوٹوگرافرز اور ویڈیو گرافرز کے ایک گروپ پر مشتمل ہے۔
سلطان الفیصل نے بتایا کہ ہمارے اس گروپ میں نت نئی چیزوں کی تلاش کا جذبہ ہے اور اس کے لیے سڑک کے سفر کو فوقیت دی جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس برانڈ میں 2017 سے تخلیقی کام کو پروان چڑھایا گیا ہے جو کہ اب اسے پسند کرنے والوں کے مطالبے پر تیار کیا جاتا ہے۔
مملکت میں 2019 میں اس کے تیار کردہ شاہکار کے متعارف ہونے کے بعد اب یہ برانڈ یورپ، امریکہ اور مشرقی ایشیا میں بھی تیزی سے توجہ حاصل کر رہا ہے۔

قلق برانڈ کو مزید نمایاں کرنے کے لیے اس میں مختلف قسم کے جوتوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس برانڈ میں مختلف قسم کے جوتے چیلنج سمجھ کر تیار کئے جاتے ہیں اور یہ ایسی مصنوعات ہیں جو کوئی اور برانڈ پیش نہیں کررہا۔
سلطان الفیصل نے بتایا کہ ہم اپنے برانڈ کے جوتے پرتگال میں تیار کررہے ہیں اور یہ ہمارے اپنے تیار کردہ ڈیزائن ہیں۔
ہمارے برانڈ کے جوتے پرتگال میں بنائے جاتے ہیں اور یہ سب ہمارے اپنے ڈیزائن ہیں۔
 ہم ایک لازوال سلیوٹ بنانا چاہتے تھے جو کسی بھی چیز کے ساتھ جائے اور مواد معیار اور استحکام کے مترادف ہیں۔

ریاض سیزن میں بھی اس برانڈ نے حصہ لیتے ہوئے  اپنی ایک بہترین کلیکشن کو متعارف کرایا تھا۔
قلق گیراج کے نام سے جدہ سیزن میں بھی اس برانڈ کی ایک برانچ بنائی گئی ہے۔
جدہ سیزن میں ہمارا تجربہ سوچ سے بڑھ کر رہا، یہاں پر لوگوں نے ہمارا پرتپاک استقبال کیا اور یہاں آنے والے زائرین انتہائی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔
ہمیں خوشی ہے کہ جدہ سیزن میں ہمیں شامل کئے جانے کے ساتھ ساتھ دیگر شرکار نے اپنی حمایت کا اظہار کیا جس سے ہمارے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا۔
 

شیئر: