Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی نمبر پلیٹ والی گاڑی پر تین ماہ بعد یومیہ کتنا جرمانہ؟

جرمانے کی انتہائی حد گاڑی کی کل قیمت کا دس فیصد ہے(فائل فوٹو عکاظ)
سعودی زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’غیرملکی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں سعودی عرب میں صرف تین ماہ تک قانونی طور پر رہ سکتی ہیں‘۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ’ اگر کوئی غیرملکی نمبر پلیٹ والی گاڑی تین ماہ کے بعد مملکت میں رکھی گئی تو ایسی صورت میں اس پر یومیہ  20 ریال جرمانہ ہوگا۔‘
’اس کی انتہائی حد گاڑی کی کل قیمت کا دس فیصد مقرر ہے۔ زیادہ سے زیادہ گاڑی کی کل قیمت کا دس فیصد تک جرمانے کے طور پر وصول کیا جاسکتا ہے‘۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’جو لوگ غیرملکی نمبر پلیٹ والی گاڑی سعودی عرب لاتے ہیں ان سے اس کا اصلی استمارہ (وہیکل رجسٹریشن) طلب کیا جاتا ہے‘۔
اس حوالے سے ضروری ہے کہ استمارہ موثر ہو اور گاڑی کا ڈرائیور اس کا مالک ہو۔ اگر گاڑی کا ڈرائیور مالک نہ ہو تو اس کے پاس مالک کی جانب سے ڈرائیونگ کا مختار نامہ ہو جسے کسٹم پوسٹ سے گزرتے وقت طلب کیا جائے گا۔ 

شیئر: