سعودی عرب کی اسرائیلی وزیراعظم کے قطر مخالف بیانات کی مذمت
حالیہ بیانات بین الاقوامی قوانین اور عالمی روایات کی خلاف ورزیاں ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے برادر اسلامی ملک قطر کے خلاف دیے گئے جارحانہ بیانات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ’سعودی عرب برادر ملک قطر کے ان تمام اقدامات کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے جو وہ اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے اٹھا رہا ہے‘۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’اسرائیلی وزیراعظم کے حالیہ بیانات بین الاقوامی قوانین اور عالمی روایات کی مسلسل خلاف ورزیاں اور باعث تشویش ہیں‘۔
وزارت خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ ’وہ اسرائیل کی ان تخریبی پالیسیوں کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کرے جو خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ بن چکی ہیں‘۔
