Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف کا دورہ چین، تعاون بڑھانے کا عزم

اعلٰی سطحی اجلاس میں دفاعی شعبے سمیت دیگر میدانوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا (فوٹو: آئی ایس پی آر)
پاکستان اور چین نے دفاعی شعبے میں تربیت، ٹیکنالوجی اور انسداد دہشت گردی سمیت دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان کے مطابق اتوار کو یہ فیصلہ چین میں ایک اعلٰی سطحی اجلاس کے دوران دونوں ممالک کی اعلٰی ملٹری کمان کے درمیان ہوا۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں 9 سے 12 جون تک عوامی جمہوریہ چین کا دورہ کیا۔ وفد نے چینی فوج اور دیگر سرکاری محکموں کے اعلٰی حکام سے مختلف امور پر بات چیت کی۔
پاکستانی وفد کی قیادت چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی جبکہ چینی وفد کی قیادت چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوشیا نے کی۔
دونوں اطراف نے بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر اپنے اپنے نقطہ نظر پر تبادلہ خیال کیا۔

اعلیٰ سطح کے وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں دوری کیا۔ (فوٹو: آئی ایس پی آر)

دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان اور چین نے مشکل وقت میں اپنی تزویراتی شراکت داری کا اعادہ کیا۔
اجلاس میں تربیت، ٹیکنالوجی اور انسداد دہشت گردی تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

شیئر: