Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

15 برس سے کم عمر کے بچوں کو ملازم رکھنا ممنوع

عالمی ادارہ محنت ہر سال بارہ جون کو بچوں کا عالمی دن مناتا ہے(فائل فوٹو سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ پندرہ برس سے کم عمر کے بچوں کو ملازم کے طور پر رکھنا ممنوع ہے۔ سعودی قانون محنت اور تحفظ اطفال قانون پندرہ برس سے کم عمر کے بچوں سے ملازمت کرانے کی اجازت نہیں دیتا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے انسداد روزگار اطفال کے عالمی دن کے موقع پر انتباہ جاری کیا ہے۔
پبلک پراسیکیوشن نے تحفظ اطفال قانون کی متعلقہ دفعہ کا متنن شائع کیا ہے جس میں کہا گیا  کہ ’پندرہ سال سے کم عمر کے بچوں کو ملازم رکھنا ممنوع ہے۔ ایسے بچوں سے ایسا کوئی کام نہیں لیا جا سکتا کہ ان کی جسمانی و ذہنی صحت یا سلامتی کے لیے نقصان دہ ہو۔ ان سے کوئی فوجی کام نہیں لیا جا سکتا اور نہ جنگوں میں  شریک کیا جا سکتا ہے.‘ 
پبلک پراسیکیوشن نے قانون محنت کی دفعہ جاری کی ہے جس کے مطابق ’ایسے کسی بچے کو جس کی عمر پندرہ سال نہ ہوئی ہو, اسے ملازم نہیں رکھا جا سکتا۔ اسے ڈیوٹی مراکز میں کام کے لیے جانے کی اجازت نہیں۔ متعلقہ وزیر بعض فیکٹریوں یا مخصوص مقامات پر ملازمت کے حوالے سے ممنوعہ عمر بڑھا سکتے ہیں۔ وزیر کو اس بات کا اختیار ہے کہ وہ 13 سے 15 برس تک کی عمر کے بچوں کو ہلکی ڈیوٹی والی ملازمت کرنے کی اجازت دیں۔ 
عالمی ادارہ محنت ہر سال بارہ جون کو بچوں کے روزگار کے انسداد کا عالمی دن مناتا ہے۔ اس موقع پر lلوگوں کو اس بات سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ دنیا میں کہیں بھی بچوں سے مشقت نہیں لی جا سکتی۔

شیئر: