Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج مقامات پر اونٹوں کے داخلے پر پابندی 

اونٹوں میں تنفس کی بیماری کے پیش نظر احتیاطی پابندی لگائی گئی ہے( فائل فوٹو العربیہ)
سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے منی، مزدلفہ اورعرفات میں اونٹوں کے داخلے پر پابندی لگائی ہے۔
اونٹوں میں تنفس کی بیماری کے پیش نظر احتیاطی تدبیرکے طور پر پابندی ہے جس پرعمل درآمد شروع کردیا گیا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت ماحولیات و پانی و زراعت مکہ مکرمہ ریجن کے ڈائریکٹرانجینیئرسعید الغامدی نے کہا کہ ’اس سال منی، مزدلفہ اورعرفات میں اونٹوں کے داخلے پر پابندی حج موسم کے دوران رہے گی۔ پابندی جانوروں سے انسانوں میں وائرس کی منتقلی روکنے کی غرض سے لگائی گئی ہے‘۔
انجینیئرسعید الغامدی نے بتایا کہ’ وزارت نے باقاعدہ موسم پلان تیار کیا ہے۔ اس کے تحت متعدد اقدامات کیے جارہے ہیں۔ جانوروں کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹر تعینات کردیے۔ یہ جدہ اسلامی بندرگاہ کے راستے آنے والے جانوروں کے معائنے پر ماموراور 24 گھنٹے ڈیوٹی پر ہیں‘۔
وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے مکہ کے باہر7 مقامات الشمیسی، الکعکیہ، النواریہ، الھدا، جعرانہ اورالحسینیہ میں خصوصی ٹیمیں تعینات کی ہیں۔ ان کی ذمے داری ہے کہ ان مقامات سے متعدی بیماری میں مبتلا کوئی بھی جانورداخل ہوسکے۔
خصوصی ٹیمیں اس بات کا اطمینان کرکے کہ حج مقامات پر لے جائے جانے والے جانور صحت مند ہیں اور امراض سے پاک ہیں۔ پرمٹ جاری کرتے ہیں۔
علاوہ ازیں جانوروں کے ڈاکٹروں کی چار ٹیمیں مکہ مکرمہ گورنریٹ، بکرا منڈی، ایمرجنسی زون اورامدادی مقام پرتعینات ہیں۔ 

شیئر: