سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ اس سال اندرون مملکت سے حج کے خواہشمند سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے آن لائن اندراج کا جو وقت مقرر کیا گیا تھا وہ اتوار کی رات بارہ بجے ختم ہوچکا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ جن سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے اس سال حج کے لیے درخواستیں دی ہیں ان کی فہرست بدھ 15 جون کو جاری ہوگی۔
وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ امیدواروں کا فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگا۔ ترجیح ان سعودیوں اور غیرملکیوں کو دی جائے گی جنہوں نے ماضی میں کبھی حج نہیں کیا ہوگا اور کورونا ویکسین کی تمام خوراکیں لے کر امیون ہوں گے۔