Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داخلی عازمین اپنے اہل خانہ میں کسی کی رجسٹریشن کینسل کراسکتے ہیں

رجسٹریشن کینسل کرانے کے بعد دوربارہ شامل نہیں کیاجائےگا(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ داخلی عازمین حج کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اس ضمن میں گھرکا سربراہ اپنےاہل خانہ میں سے کسی کی رجسٹریشن کینسل کرانے کا مجاز ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے مملکت میں مقیم غیر ملکیوں اورسعودی شہریوں کومحدود تعداد میں حج کی اجازت دی ہے اس ضمن میں داخلی عازمین کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جوکل سنیچر کی شب بند کردی جائے گی جس کے بعد ڈیجیٹل قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب امیدواروں کو موبائل پیغام کے ذریعے اطلاع دی جائے گی۔
داخلی عازمین کے حوالے سے وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ حج کےلیے رجسٹریشن کرارہے ہیں اورانکا نام نکل آتا ہے مگروہ کسی مجبوری کی وجہ سے کسی ایک یا ایک سےزیادہ  رجسٹرکرائے گئے افراد کو اپنے ہمراہ نہیں لے جاسکتے اس صورت میں انہیں حج سے قبل رجسٹریشن کینسل کرانے کا اختیار ہے۔
وزارت حج کا مزید کہنا تھا کہ ایک بار رجسٹریشن کینسل کرانے کے بعد دوبارہ اس شخص کی رجسٹریشن نہیں کرائی جاسکتی۔ حج رجسٹریشن کوکینسل کرنے کا اختیار ایک ہی بار ہوگا۔

شیئر: