Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے وفاقی وزیر قانون اور سعودی سفیر کے درمیان ملاقات

وفاقی وزیر قانون و انصاف نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا حقیقی دوست ہے۔ (فوٹو: وزیر قانون و انصاف)
پاکستان کے وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔
منگل کو وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بات چیت کی۔
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ’سعودی عرب سے ہمارا مذہبی اور دیرینہ رشتہ ہے اور ہمارے دل کے قریب ہے۔‘
’ہمارے بہت سے مشترکہ دوست ہیں لیکن سعودی عرب پاکستان کا حقیقی دوست ہے۔‘
وفاقی وزیر قانون و انصاف نے مزید کہا کہ سعودی عرب سے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے اور وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
’سعودی لیڈرشپ ترقی پسند، دوراندیش اور بزنس سینس رکھنے والی لیڈرشپ ہے۔‘
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ ’پاکستان ہمارا بہترین دوست ہے اور ہمارے تعلقات دیرینہ ہیں۔‘

شیئر: