Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوم ٹرانسپورٹیشن پروجیکٹ، دو سرنگوں کی تعمیر کے لیے ٹھیکے

28 کلو میٹرطویل سرنگیں آمد ورفت کو تیز، محفوظ اورآسان بنائیں گی( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے 500 بلین ڈالر کے گیگا پروجیکٹ نیوم نے کمپنیوں کے ایک گروپ سمارٹ لائنیر سٹی ’دی لائن‘ کو تیز رفتار نقل وحمل اورمال برداری کی خدمات کے لیے 28 کلو میٹر کی دو سرنگیں تعمیر کرنے کے لیے دو ٹھیکے دیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق دو جوائنٹ وینچر گروپس نقل وحمل کا منصوبہ شروع کریں گے جو زیریں اور بالائی جغرافیوں سے الگ ہے۔
پہلا ٹھیکہ ایف ایف سی کنسٹرکشن ایس اے/ چین سٹیٹ کنسٹرکشن انجنیئرنگ کارپوریشن/ الجزیرہ کانٹرریکٹنگ کمپنی جوائنٹ وینچر (ایف سی سی/ سی ایس سی ای سی/ ساجکو جے وی اور دوسرا سام سنگ سی اینڈ ٹی کارپوریشن/ ہنڈائی انجنیئرنگ اینڈ کنسٹرکشن کمپنی لیمٹیڈ/ سعودی آرچروڈان کمپنی پرائیوٹ جوائنٹ وینچر (ایس ایچ اے جے وی) کو دیا گیا۔
28 کلو میٹرطویل سرنگیں لوگوں اور سامان کی نقل و حرکت کو تیز تر، محفوظ اورآسان بنائیں گی۔
نیوم کے چیف ایگزیکٹیو افسر نظمی النصر نے معاہدوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’آج کا دن نیوم کے لیے اہم سنگ میل ہے۔ سرنگ بنانے کے کام کا دائرہ کار اور پیمانہ اس منصوبے کی پیچیدگی اورعزائم کو نمایاں کرتا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہم نیوم کے نئے مستقبل کے وژن کو حاصل کرنے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں جسے نیوم کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قائم کیا ہے۔
نظمی النصر نے کہا کہ ’ہم نیوم میں زندگی گزارنے کے ایک نئے انداز کی ترغیب دے رہے ہیں، ہموار نقل و حرکت کو ممکن بنا رہے ہیں، اخراج کو کم کر رہے ہیں اور اپنے ماحول کی حفاظت کر رہے ہیں۔ ہم نہ صرف سعودی عرب کے لیے بلکہ دنیا بھر میں پائیدار زندگی گزارنے کے لیے ایک ماڈل بھی قائم کر رہے ہیں۔‘

شیئر: