Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب براڈ کاسٹنگ فیسٹول 7 نومبر کو ریاض میں ہوگا

ریاض کا انتخاب سعودی عرب کے موثر کردار کے باعث کیا گیا ہے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب اس سال ریاض میں 7 سے 10 نومبر کے دوران عرب ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن فیسٹول کی میزبانی کرےگا۔
عرب سٹیٹس براڈ کاسٹنگ یونین ( اے ایس بی یو) کی ایگزیکٹیو کونسل نے متفقہ طور پر ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن فیسٹول کے ریاض میں انعقاد کی منظوری دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق فیسٹول علاقائی و بین الاقوامی سطح پر اہم ترین ابلاغی فورم کی حیثیت کا حامل ہوگا اور یہ تقریبا 40 سال  سے ہورہا ہے۔
اے ایس بی یو کے ارکان نے کہا ہے کہ ریاض کا انتخاب علاقائی و بین الاقوامی سطح پر سعودی عرب کے کامیاب اور موثر کردار کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی ابلاغی تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے(فوٹو عرب نیوز)

مملکت نے متعدد بڑے پروگرام کیے۔ خصوصا میڈیا کے شعبے میں کامیاب ترین پروگراموں کا اہتمام کیا۔ گزشتہ نومبر کے دوران اے ایس بی یو کی جنرل اسمبلی کا اجلاس بھی ریاض ہی میں ہوا تھا جس میں سیکڑوں عرب اور غیرملکی صحافی شریک ہوئے تھے۔ 
عرب سٹیٹس براڈ کاسٹنگ یونین( اے ایس بی یو) عرب دنیا کی پیشہ ورانہ اہم تنظیموں میں سے ایک ہے۔ اس میں عرب دنیا کے سرکاری اور نجی ٹی وی چینلز اور ریڈیو چینلز شامل ہیں۔ یہ مل کر مشترکہ ابلاغی اہداف حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ 
ریڈیو ٹی وی کے عرب  فیسٹول میں متعدد بین الاقوامی ابلاغی تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ خصوصا ورلڈ براڈ کاسٹنگ یونین( ڈبلیو بی یو)، انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکشن یونین( آئی ٹی یو) اور دیگر آرگنائزیشنوں کے علاوہ برطانیہ، اٹلی سپین وغیرہ برطانیہ سے وفد بھی شامل ہوں گے۔

شیئر: