Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات نے 4 ماہ کے لیے انڈین گندم کی برآمد معطل کردی 

امارات کا کہنا ہے کہ فیصلہ ہرطرح کی گندم پر لاگو ہوگا( امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصاد نے 4 ماہ کے لیے انڈین گندم کی برآمد معطل کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق اماراتی وزارت اقتصاد نے کہا ہے کہ’ انڈین گندم اور آٹے کی برآمد اور ری ایکسپورٹ چار ماہ کے لیے بند کی جارہی ہے‘۔  
’فیصلہ ہرطرح کی گندم پر لاگو ہوگا۔ آٹے کی برآمد اور ری ایکسپورٹ دونوں پر بندش کا فیصلہ نافذ کیا جائے گا۔‘
اماراتی وزارت اقتصاد نے کہا ہے کہ ’جن کمپنیوں نے 13 مئی 2022 سے قبل انڈین گندم درآمد کی ہے اور اب اسے ایکسپورٹ یا ری ایکسپورٹ کرنا چاہتی  ہیں اس کے لیے اجازت طلب کرسکتی ہیں تاہم انہیں تمام دستاویزی ثبوت پیش کرنا ہوں گے‘۔ 
 انڈین گندم کی مصنوعات اور آٹا ایکسپورٹ یا ری ایکسپورٹ کرنے کے لیے بھی باقاعدہ اجازت حاصل کرنا اور تمام دستاویزی ثبوت پیش کرنا ہوں گے۔ اجازت نامہ اجرا کی تاریخ سے 30 روز کے لیے موثر ہوگا۔ درخواست وزارت کی سرکاری ویب سائٹ پردی جائے گی اور براہ راست بھی پیش کی جاسکتی ہے۔ 
وزارت اقتصاد نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کاروباری سرگرمیوں پر اثر اندازعالمی تبدیلیوں کو مدنظر رکھ کر کیا جارہا ہے۔ 

شیئر: