Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کور سیل کی کوششوں سے پاکستان کی وائٹ لسٹ میں آنے کی راہ ہموار ہوگئی: آرمی چیف

آرمی چیف کے مطابق ’ایکشن پلان پر عمل درآمد سے پاکستان کی وائٹ لسٹ میں آنے کی راہ ہموار ہوگئی‘ (فوٹو: ایف اے ٹی ایف ٹوئٹر)
جمعے کو پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ’ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنے سے پاکستان کی وائٹ لسٹ میں آنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔‘
’اس حوالے سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں قائم کور سیل اور قومی کوششوں سے یہ سب ممکن ہوا ہے۔‘
جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ’کور سیل کی کوششوں سے پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا ہے، سول اور عسکری ٹیم نے مل کر ایکشن پلان پر مضبوط عمل درآمد کو یقینی بنایا۔‘

شیئر: