Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج خدمات کی فرضی مہم، غیر ملکیوں سمیت 28 افراد گرفتار

گرفتار ملزمان کو پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے حج خدمات کے حوالے سے فرضی مہم چلانے والے 28 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے کے مطابق زیرحراست افراد میں ایک سعودی شہری اور27 غیر ملکی شامل ہیں۔ ریاض اور قصیم ریجن سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ 
غیرملکیوں میں 11 مصری، 10 شامی ، 2 پاکستانی ، دوسوڈانی، ایک یمنی اور ایک بنگلہ دیشی ہے۔  
گرفتار ملزمان کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کرکے پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا جہاں ان کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ 
 

شیئر: