Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مسام‘ پروجیکٹ کے تحت یمن میں ایک ہزار 423 بارودی سرنگیں صاف

مسام  نےعدن، الحدیدۃ اور دیگر علاقوں سے بارودی سرنگیں صاف کی ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن میں خصوصی فلاحی پروگرام ’مسام‘ کے تحت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار423 بارودی سرنگیں صاف کرائی ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز اہل یمن کو حوثیوں کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگوں سے محفوظ رکھنے اور انہیں باعزت، پروقار زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مسام کے نام سے خصوصی پروگرام شروع کیے ہوئے ہے۔
اس پروگرام کے تحت ملک کے مختلف علاقوں میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں میں سے 3 لاکھ 46 ہزار570 صاف کی جاچکی ہیں۔
مسام نےجون  2022 کے تیسرے ہفتے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں سے جو بارودی سرنگیں صاف کی ہیں ان میں سے 19 انسان کش، 316 ٹینک شکن اور 1087 ایسی ہیں جو بغیر دھماکے کے پھٹ جاتی ہیں۔
مسام  نےعدن، الحدیدۃ، الخوخہ، حیس، المضاربہ، الوادی، حریب، شبوۃ، عین، عسیلان، تعز، الوازعیہ، المخا اور ذباب سے بارودی سرنگیں صاف کی ہیں۔

شیئر: