سینیئر صحافی اور شاعر محمد وحید الدین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ ان کی عمر63 برس تھی۔
انہیں سنیچر کو حیدر آباد دکن انڈیا میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں صحافیوں اورعمائدین نے شرکت کی۔
محمد وحید الدین نے سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ’اردونیوز‘ میں پیج ایڈیٹر کی حیثیت سےدس سال تک خدمات انجام دیں،اس کے بعد ’دبئی پوسٹ‘ سے منسلک رہے۔
اس سے قبل حیدرآباد سے شائع ہونے والے اخبار ’منصف‘ اور فلمی میگزین میں صحافتی خدمات انجام دیں۔
محمد وحید الدین اچھے شاعر تھے جبکہ مترجم کی حیثیت سے بھی اپنی پہچان بنائی تھی۔