Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سائبر حملہ یا انٹرنیٹ کا مسئلہ؟‘ پاکستان میں متعدد ویب سائٹس ناقابل رسائی

پاکستان میں منگل کی صبح نیوز سمیت متعدد ویب سائٹس ناقابل رسائی پائی گئیں۔ 
سوشل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر پر صارفین شکایت کرتے ہوئے نظر آئے کہ وہ انگریزی اخبار ’ڈان‘ سمیت دیگر ویب سائٹس تک رسائی حاصل نہیں کرپارہے۔
سہیل اقبال بھٹی نے ٹوئٹر پر پوچھا کہ ’یہ سائبر حملہ ہے یا انٹرنیٹ کا مسئلہ؟‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’پاکستان میں متعدد اخبارات کی ویب سائٹس نہیں کھل رہی۔‘
عمیر اسلم نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ڈان اور ایکسپریس ٹریبیون جیسی ویب سائٹس کھلنے میں مسئلہ آرہا ہے۔

اردو نیوز کے سوال پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔
تاہم ویب سائٹس کا سسٹم چلانے والی کمپنی ’کلاؤڈ فلیئر‘ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ اس خرابی کو دور کرنے کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے اور وہ رزلٹس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ ’کلاؤڈ فلیئر کے نیٹ ورک پر کنیکٹویٹی متاثر ہوئی ہے جس کے باعث بڑے خطوں میں سروسز متاثر ہیں۔‘

شیئر: