Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے بعض علاقوں میں ہفتے کے اختتام پر بارش کی توقع

’مکہ مکرمہ، نجران، جازان، عسیر اور الباحہ میں بارش کا قوی امکان ہے‘ ( فوٹو: طقس العرب)
سعوی ماہر ماموسمیات عبد العزیز الحصینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں ہفتے کے آخر میں ملک کے بعض علاقوں میں بارش ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’موسمی نقشوں کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ مکہ مکرمہ، نجران، جازان، عسیر اور الباحہ میں بارش کا قوی امکان ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’بارش کا سلسلہ مشرقی ریجن کے جنوب کے علاوہ صحرائے ربع الخالی کے بعض حصوں میں بھی ہوگا‘۔
’ہفتے کے آخر تک امارات، سلطنت عمان اور یمن کے بعض علاقوں میں بھی بارش ہوگی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اس بات کا امکان ہے کہ اگلے ہفتے سے مدینہ منورہ اور دوسرے علاقوں میں بھی بارش ہوگی‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ ریجن  میں آج مطلع غبار آلود رہے گا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ینبع اور الرایس میں خصوصی طور پر حد نگاہ متاثر ہوگی اور یہ کیفیت شام 7 بجے تک رہے گی‘۔
 
 

شیئر: