Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران کے پہاڑوں میں دنیا کے سب سے عمدہ گرینائٹ کا خزانہ

یہاں فیکٹریوں میں سعودی ملازم تعینات ہیں۔۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں نجران کے پہاڑ دنیا بھر میں سب سے عمدہ گرینائٹ کا خزانہ اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں۔ یہاں فیکٹریاں لگائی گئی ہیں جن کی مصنوعات 28 سے زیادہ ملکوں کو بھیجی جا رہی ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نجران کے پہاڑوں سے نکالے جانے والے خام گرینائٹ منفرد قسم کے ہیں اور دنیا بھر میں ان کی طلب ہے۔ یہ اعلٰی معیار کے اور چمکیلے ہیں۔ 

یہاں بہت سارے منصوبے شروع کرنے کا ماحول ہے (فوٹو ایس پی اے)

نجران کے شمال مغرب میں 13 کلومیٹر کے فاصلے پر بئرعسکر کے گرینائٹ بڑے اہم ہیں۔ یہ 30 مربع کلو میٹر کے دائرے میں پھیلے ہوئے ہیں۔  
نجران میں انڈسٹریل سٹی کی فیکٹریوں نے بڑی تعداد میں سعودی ملازم تعینات کیے ہیں۔ وہ اندرون ملک اور بیرونی مارکیٹوں تک سعودی گرینائٹ کی ترسیل میں حصہ لے رہے ہیں۔ 

نجران انڈسٹریل سٹی میں گرینائٹ کی صنعت ایک پہچان ہے (فوٹو ایس پی اے)

نجران انڈسٹریل سٹی نے گرینائٹ کی صنعت اپنی الگ پہنچان بنائی ہے۔ انجینیئر مانع ھرکیل، جو ایک فیکٹری کے مالک ہیں، نے بتایا کہ نجران سٹی تمام سہولتوں سے آراستہ ہے۔ یہاں گرینائٹ کی بڑی کانیں موجود ہیں۔ آمد ورفت کے راستے اور بنیادی ڈھانچے کی تمام سہولتیں مہیا ہیں۔ مملکت کی دیگر انڈسٹریل سٹیز کے مقابلے میں یہاں چیزیں سستی ہیں اور منصوبے شروع کرنے کے لیے اچھا ماحول بھی ہے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: