Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ میں 2 ماہ کا بچہ فلاحی ادارے کے باہر چھوڑ کر جانے والی خاتون گرفتار 

شارجہ پولیس نے اطلاع ملنے کے 5 گھنٹے کے اندر خاتون کو گرفتار کرلیا( فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات شارجہ میں ایک خاتون 2 ماہ کے بچے کو ایک فلاحی انجمن کے باہر چھوڑ کرخاموشی سے چلی گئی۔
شارجہ پولیس نے اطلاع ملنے کے 5 گھنٹے کے اندر خاتون کو شناخت کرکے گرفتار کرلیا۔ 
الامارات الیوم کے مطابق شارجہ پولیس نے بیان میں کہا کہ ’منگل کی شام  پانچ بجے ایک خاتون شارحہ کی ایک فلاحی انجمن کے دفترمیں سیکیورٹی اہلکار کی غفلت کا فائدہ اٹھا کر دو ماہ کے بچے کو چھوڑ کر چلی گئی‘۔
 سی سی کیمروں کی مدد سے واقعہ کا پتہ چلا جس پر کارروائی کی گئی۔ خاتون کا تعلق ایک عرب ملک سے ہے۔ گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیا۔
شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ عرب خاتون نے جس بچےکو فلاحی انجمن کے دفتر میں چھوڑ گئی تھی وہ’ ناجائز‘ تھا اسی لیے اس سے چھٹکارا حاصل کررہی تھی۔ 
عرب خاتون کے رپورٹ درج کرکے باقاعدہ قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

شیئر: