Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں فیوچر سپیس سینٹر کا افتتاح 

تھری ڈی پرنٹنگ، روبوٹکس اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز کی سہولیتیں ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
قائم مقام ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر محمد التمیمی  نے ریاض فرنٹ میں فیوچر سپیس سینٹر کا افتتاح کردیا۔ تقریب میں مملکت میں متعین چینی  سفیر  کے علاوہ سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن ، سعودی سپیس اتھارٹی کے عہدیدار انجینیئر فارس الصقعبی، نائب وزیر سرمایہ کاری عدنان الشرقی اور ہواوی کے ایگزیکٹیو چیئرمین بھی موجود تھے۔ 
سینٹر کے افتتاح سے سعودی عرب میں سپیس سیکٹر فیوچر کی آگاہی بڑھے گی۔ پرائیویٹ سیکٹر اور بین الاقوامی کمپنیوں  کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔ اس سے  ٹیکنالوجی کے سینٹر کے طور پر علاقے میں مملکت کا نام بلند ہوگا۔ 
فیوچر سپیس سینٹر چین کے باہر سب سے بڑا ہوگا۔ یہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔ اس میں خودکار کمانڈ، تھری ڈی پرنٹنگ، روبوٹکس اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز کی سہولیات مہیا ہیں۔ 
فیوچر سپیس سینٹر مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے۔ یہ 1500 مربع میٹر کے رقبے میں قائم کیا گیا ہے۔ یہ کچھ نیا پیش کرنے کے آرزومند نوجوانوں کو اپنی صلاحیت نکھارنے میں مدد دے گا۔ آئندہ پانچ برسوں کے دوران تقریبا دو لاکھ افراد فیوچر سپیس سینٹر آئیں گے۔ 
ہواوی کے ایگزیکٹیو چیئرمین نے کہا کہ ہمیں سعودی عرب میں فیوچر سپیس سینٹر قائم کرکے خوشی محسوس ہورہی ہے۔ اس سے سعودی وژن 2030 کے تحت ڈیجیٹل تبدیلی میں مدد ملے گی۔ 

شیئر: