Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 تجارتی پردہ پوشی:سعودی اوربنگلہ دیشی کوقید وجرمانے کی سزا

وزارت تجارت نے تجارتی پردہ پوشی کا جرم ثابت ہوجانے پرایک سعودی شہری اور ایک بنگلہ دیشی کے خلاف فیصلہ صادر کردیا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی شہری سکریپ اور عام دھاتوں کی ری سائیکلنگ کا کاروبار بنگلہ دیشی کو اپنے نام سے کرا رہا تھا۔ 
تفصیلات کے مطابق عدالت نے ملزمان کودوبرس قید اور 12 لاکھ ریال جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ سعودی شہری نے بنگلہ دیشی کو ری سائیکلنگ کے کاروبار کا مختار نامہ دیے ہوئے تھا اور انویسٹمنٹ پرمٹ کے بغیر ری سائیکلنگ کا کاروبار کرا رہا تھا۔ 
بنگلہ دیشی سارے سودے اپنے طور پر کررہا تھا۔ چیک کا لین دین اپنے ہاتھ میں لیے ہوئے تھا۔ کاروباری سٹائل ایسا تھا کہ وہی مالک ہے۔ وہ بیرون مملکت غیر قانونی طریقے سے کاروباری منافع کی رقم بھی بھجوا رہا تھا۔ 
دمام فوجداری عدالت نے تجارتی پردہ پوشی کا الزام ثابت ہوجانے پر بنگلہ دیشی کو دو سال قید، بارہ لاکھ ریال جرمانے اور سعودی نیز بنگلہ دیشی کی تشہیرخود ان کے خرچ پر کرنے کاحکم جاری کردیا تھا۔ 
عدالت نے کاروباری ادارے کو سیل کرنے، کاروبار ختم کرنے، کمرشل رجسٹریشن ختم کرنے اور سعودی شہری کو آئندہ کاروبار نہ کرنے  ان سے زکوۃ، فیس اور ٹیکس وصول کرنے، بنگلہ دیشی کو سزا مکمل کرنے کے بعد مملکت سے بے دخل اور بلیک لسٹ کرنے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ 

شیئر: