Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: گاڑیاں چرانے کے الزام میں 5 شہری گرفتار

ملزمان کو تحقیقات کے لیے ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کردیاگیا(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض پولیس نے پانچ سعودی شہریوں کو گاڑیاں چرانے کےالزام میں گرفتار کرلیا ۔ ملزمان کے قبضے سے مسروقہ گاڑیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں ۔
سبق نیوز کے مطابق ریاض پولیس کو مختلف مقامات سے گاڑیاں چوری ہونے کی رپورٹ ملی تھی۔ مسروقہ گاڑیوں کی تعداد 6 بتائی جاتی ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مسروقہ گاڑیوں کی رپورٹ درج ہونے کے بعد انکی تلاش شروع کردی گئی جنہیں تفتیشی ٹیموں نے مختلف مقامات سے برآمد کرتے ہوئے واردات میں ملوث افراد کی بھی شناخت کرلی۔
گاڑیاں چوری کرنے کے الزام میں پولیس نے 5 سعودی شہریوں کوحراست میں لے ہے جو گاڑیاں چرا کرٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے تھے۔
تمام گرفتارشدگان کے خلاف کیس درج کرکے انہیں مزید تحقیقات کے لیے پراسیکیوشن کی تحویل میں دے گیا گیا  جہاں سے ان کا چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے ریاض کے مخصوص علاقے میں  نوجوان گاڑیاں چراتےہیں جنہیں وہ ریسنگ اور اسکریچنگ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

شیئر: